نوجوانوں کو تمباکونوشی سے کیسے بچائیں؟

یہ مضمون پاکستان میں نوجوانوں میں تمباکونوشی کے مسئلے کو آسان زبان میں سمجھاتا ہے۔ اس میں اس کے بڑھنے کی وجوہات اور روک تھام کے طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس کا مقصد صحت عامہ کے لیے اہم اقدامات اور پالیسی کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کو اس نقصان دہ عادت سے بچایا جا سکے۔

English Summary

This article provides an easy-to-understand overview of the issue of tobacco use among youth in Pakistan. It highlights the factors contributing to the rise in tobacco consumption and discusses strategies to prevent and reduce tobacco use among young people.

The focus is on public health implications and the importance of policy measures to address this growing concern effectively.

اہم اردو نکات

  • پاکستان میں نوجوانوں میں تمباکونوشی کا بڑھنا۔
  • نوجوانوں کو شروع کرنے کی وجوہات۔
  • دوستی اور سماجی دباؤ کا اثر۔
  • قانونی پابندیاں اور ان پر عملدرآمد۔
  • روک تھام اور چھوڑنے کے پروگرام۔
  • تعلیمی اور آگاہی مہمات کا کردار۔
  • پالیسی تجاویز برائے تمباکو کنٹرول۔

English Key Points

  • Rising tobacco use among youth in Pakistan.
  • Factors influencing youth to start smoking.
  • Impact of peer pressure and social environment.
  • Legal restrictions and enforcement challenges.
  • Strategies for prevention and cessation programs.
  • Role of education and awareness campaigns.
  • Policy recommendations for tobacco control.

Why This Matters

Addressing youth tobacco use is crucial because it impacts long-term public health and reduces the burden of tobacco-related diseases. Preventing early initiation can save lives and improve societal well-being.

Public Health Relevance

Reducing tobacco use among youth is vital for improving overall public health. It helps decrease the prevalence of tobacco-related illnesses and promotes healthier communities.

Policy Relevance

Implementing effective tobacco control policies, including restrictions on sales and advertising, is essential to protect young populations and reduce tobacco consumption rates.

About This Explainer

This is an easy explainer based on the available Urdu article information, designed to inform and guide public health efforts in tobacco control among youth in Pakistan.

مکمل اردو مضمون

تمباکو نوشی پاکستان میں بالعموم اور خصوصی طور پر نوجوانوں میں صحت عامہ کا ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں وسیع پیمانے پر پائی جانے والی آگہی کے باوجود کم عمر افراد اور بالغ نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال میں مسلسل اضافے کا رجحان پایا جاتا ہے۔ تازہ مطالعوں سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان کی 17.2 فیصد آبادی تمباکونوش ہے۔ مردوں میں تمباکو کے استعمال کی شرح 28.4 فیصد اور خواتین میں چھ فیصد ہے۔ عمر کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے تو 25 سال سے لیکر 44 سال کی عمر تک کے افراد تمباکو کے استعمال سے سب سے زیادہ متاثر ہیں مگر اب کم عمر افراد میں بھی تمباکونوشی کے استعمال میں تیزی آرہی ہے۔

پاکستانی نوجوانوں میں تمباکونوشی کے پھیلاؤ میں اضافے کے کئی عوامل ہیں۔ ان میں دوستوں کی صحبت یا دباؤ، گھر میں بڑوں کا بچوں کی موجودگی میں تمباکو نوشی کرنا اور بچوں کو سگریٹ خریدنے کے لئے بازار بھیجنا، تمباکو کی مصنوعات کی دستیابی اور ان تک آسان رسائی، ان مصنوعات کے مضر صحت اثرات کے بارے میں آگہی کا فقدان اور مارکیٹنگ کی جارحانہ حکمت عملی شامل ہیں۔ بیشتر نوجوان سماجی دباؤ یا دوستوں کی صحبت میں تمباکونوشی شروع کرتے ہیں۔ نوجوانوں میں تمباکونوشی شروع کرنے کی سب سے بڑی وجہ دوست ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بار تمباکوکا استعمال چھوڑنے کے بعد تمباکونوش کا دوبارہ سگریٹ یا تمباکو کی دیگر مصنوعات شروع کرنے کی بڑی وجہ بھی دوست ہی ہیں۔

پاکستان میں سگریٹ اور تمباکو کی دیگر مصنوعات وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں جو اکثر سکولوں اور کالجوں کے قریب فروخت ہوتی ہیں۔ اگرچہ ٹوبیکو کنٹرول کے قانون کے مطابق تعلیمی اداروں کے قریب تمباکو کی ہر قسم کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی ہے مگر اس قانون پرعمل درآمد انتہائی کمزور ہے۔

بچوں کو تمباکونوشی سے بچانا ضروری ہے۔ اگر پاکستان نوجوانوں کو کامیابی کے ساتھ تمباکو نوشی سے دور رکھ سکے تو تمباکو سے پاک مستقبل کا حصول آسان ہو جائے گا۔ اس کے لیے پاکستان کو تمباکونوشی کے خاتمے کے لیے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ جیسے ممالک کی حکمت عملیوں کا جائزہ لینے اور ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ نے تمباکو سے پاک مستقبل کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس نے 2008 کے بعد پیدا ہونے والے ہر فرد کے لیے سگریٹ اور تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر مستقل طور پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جیسے جیسے وقت گزرے گا، تمباکو کی مصنوعات خریدنے کے اہل لوگوں کی تعداد میں کمی آتی جائے گی۔ اس طرح ملک میں تمباکونوشی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکے گا اور آنے والی نسلوں کے لیے یہ ایک انجان چیز بن کر رہ جائے گی۔ اس قانون میں تمباکو کی مصنوعات میں نکوٹین کی مقدار کو کم کرنے، انہیں کم پُرکشش بنانے او ان مصنوعات کے خوردہ فروشوں (ریٹیلروں) کی تعداد ملک بھر میں 6,000 سے صرف 600 تک لانے کے اقدامات شامل ہیں۔ پاکستان میں سگریٹ بیچنے والے ریٹیلروں کی تعداد کو کم کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔

اس کے علاوہ تمباکو کی مصنوعات کی تشہیر، خصوصی طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر، روکنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط کا نفاذ بھی ضروری ہے۔ یہ بھی انتہائی اہم ہے کہ ملک گیر سطح پر تمباکو نوشی کے خطرات کواُجاگر کرنے کے لیے آگہی پروگرام شروع کیے جائیں۔ اب تو ٹیکنالوجی نے فوری رسائی اور رابطے کے کئی پلیٹ فارم فراہم کر دیے ہیں۔ لہذا، نوجوانوں کو تمباکونوشی کے خطرات کے بارے میں مسلسل تازہ معلومات فراہم کرنے کا بندوبست کیا جانا چاہیے۔

اگر تمباکو نوشی کے خطرات اور صحت پر اس کے اثرات کو سکول کے نصاب کا حصہ بنایا جائے تو یہ ایک مثبت قدم ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے ہونے والی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی سچی کہانیوں سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔ پاکستان کو سکولوں، یونیورسٹیوں اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی سے متعلق سخت پالیسیوں کے نفاذ کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی لوگوں کو یہ ترغیب دی جانی چاہیے کہ وہ اپنے گھروں کو تمباکو سے پاک بنائیں اور گھروں کی یہی حیثیت برقرار رکھیں تاکہ وہ افراد جو تمباکو کا استعمال نہیں کرتے، انہیں تمباکونوشی کے مضر صحت اثرات کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے۔

پاکستان میں تمباکو کا استعمال ترک کرنے کے لیے مؤ ثر خدمات و سہولیات کا فقدان ہے جو ٹوبیکو کنٹرول کی پالیسی کی ایک کمزور کڑی ہے۔ ہر تمباکو نوش، زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر تمباکو کا استعمال چھوڑنا چاہتا ہے۔ ایسے موقعے پر اس کے پاس مقامی سطح پر تمباکو نوشی ترک کرنے کے پروگراموں کے بارے میں معلومات اور ان تک رسائی ہونی چاہیے۔ نوجوانوں کے لیے تمباکونوشی چھوڑنے کے ایسے کارآمد پروگرام شروع کرنے چاہیئں جن تک انہیں رسائی حاصل ہو۔ ان پروگراموں میں صلاح مشورے اور نکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی (این آر ٹی) جیسے علاج کے طریقوں کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ ان لوگوں کی مدد ہو سکے جو اپنی اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں ماہرین صحت کا کردار اہم ہے کیوں کہ وہ تمباکونوشی چھوڑنے میں نوجوانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

صحت کے موجودہ نظام میں تبدیلی لانے کے لیے ٹوبیکو کنٹرول کی جامع حکمت عملی میں بھی تبدیلی لانی چاہیے۔ اس کے لیے کثیر الجہتی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پالیسی سطح کی تبدیلیوں میں تمباکو پر ٹیکس عائد کرنا، تمباکو کی مصنوعات کے اشتہارات اور سپانسرشپ پر پابندی سمیت تمباکو نوشی کی روک تھام کے قواعد و ضوابط کاسختی سے نفاذ شامل ہیں۔تمباکو سے پاک معاشرے اور ماحول کے لیے تمباکو کی مصنوعات کی سادہ پیکیجنگ کو فروغ دینے جبکہ کام کی جگہوں اور کھیل کے میدانوں جیسے عوامی مقامات پر تمباکونوشی پر مکمل پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔ معاشرے کے مختلف طبقے بھی مقامی سطح پر ٹوبیکو کنٹرول کے اقدامات کو مضبوط بنانے میں مدد کر سکتے ہیں۔ تمباکو نوشوں کی مدد یہ ہے کہ انہیں تمباکونوشی ترک کرنے کے لیے خدمات و سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں ان کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔ ان خدمات و سہولیات میں صلاح مشورے اور تمباکو کا استعمال ترک کرنے کے مؤثر طریقے شامل ہونے چاہیئں۔ یہ تجاویز نظام صحت کا حصہ بن جائیں اور صحت کے مراکز میں ٹوبیکو کنٹرول کو ایک ترجیح بنایا جائے تو اس سے یہ مراکز اور معالج اس قابل ہو سکیں گے کہ وہ تمباکو نوشی کی صورت حال پر نظر رکھیں اور اس کے بارے میں مطلع کریں۔

Understand This Urdu Article with AI

Choose one quick option below. The AI will explain this Urdu article using the saved summary, key points, and article information where available.

English Options

اردو آپشنز

AI Disclaimer

This feature helps readers understand ARI Urdu articles in simple language. AI-generated responses may be incomplete or limited. For original information, please use the saved article text or the external source link where available.

Our Projects

Pakistan Alliance for Nicotine and Tobacco Harm Reduction promotes innovative solutions for smoking cessation and harm reduction.

Our Publications

Explore ARI publications, reports, and explainers on tobacco control, public health, smoking cessation, and harm reduction.

Research Articles

Read research-based articles and analysis on safer nicotine, tobacco harm reduction, public health, and policy issues.

What We Do?

ARI provides research-based solutions in health, education, governance, culture, monitoring, evaluation, and outreach.