مضمون میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ حقیقت میں ذہنی دباؤ کم نہیں کرتا۔ نکوٹین کچھ دیر کے لیے سکون کا احساس پیدا کرتی ہے لیکن اس کا اثر کم ہوتے ہی چڑچڑاپن، بے چینی اور دوبارہ سگریٹ پینے کی شدید خواہش پیدا ہو سکتی ہے۔ یوں انسان ایک ایسے چکر میں پھنس جاتا ہے جس میں وہ سگریٹ کو تناؤ سے نجات کا ذریعہ سمجھنے لگتا ہے۔
تمباکونوشی ترک کرنے سے جسم اور ذہن کو صحت یاب ہونے کا موقع ملتا ہے۔ ابتدائی دن مشکل ہو سکتے ہیں لیکن وقت کے ساتھ سگریٹ کی طلب اور نکوٹین کی کمی کی علامات کم ہونے لگتی ہیں۔ مزاج بہتر ہو سکتا ہے اور انسان خود کو زیادہ مضبوط اور اپنی زندگی پر زیادہ قابو رکھنے والا محسوس کر سکتا ہے۔
سگریٹ نوشی کئی اقسام کے کینسر، امراض قلب، فالج اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خطرات بڑھاتی ہے۔ اسے ترک کرنے سے ان بیماریوں کے خطرات کم کرنے اور معیارِ زندگی بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
سگریٹ چھوڑنے کا فائدہ صرف سگریٹ نوش شخص کو نہیں ہوتا۔ اس کے اہلِ خانہ، دوست، ساتھی کارکن اور دوسرے لوگ بھی سگریٹ کے دھوئیں کے مضر اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔
The article explains that smoking does not truly relieve stress. Nicotine creates temporary feelings of calm, followed by withdrawal symptoms such as anxiety, irritability and cravings.
Quitting allows the body and mind to recover. With time, cravings become weaker and mood and emotional stability can improve.
Smoking increases the risk of several cancers, cardiovascular problems, stroke and lung diseases. Stopping smoking can reduce these risks and improve quality of life.
Quitting also protects family members, coworkers, friends and others from exposure to secondhand smoke.
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سگریٹ انہیں ذہنی دباؤ سے نجات دیتا ہے، حالانکہ یہ احساس زیادہ تر نکوٹین کی طلب اور اس کی کمی سے پیدا ہونے والے چکر کا حصہ ہوتا ہے۔ اس حقیقت کو سمجھنا سگریٹ چھوڑنے کا فیصلہ مضبوط بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔
تمباکونوشی کئی قابلِ بچاؤ بیماریوں اور قبل از وقت اموات سے جڑی ہوئی ہے۔ سگریٹ چھوڑنے کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف سگریٹ نوش افراد بلکہ ان کے خاندان اور اردگرد کے لوگوں کی صحت کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
تمباکونوشی ترک کرنے میں مدد دینے والی سہولتیں، مشاورت اور درست معلومات بالغ سگریٹ نوش افراد کو اپنی عادت چھوڑنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ دوسروں کو سگریٹ کے دھوئیں سے محفوظ رکھنے کے اقدامات بھی اہم ہیں۔
یہ وضاحتی مواد فراہم کیے گئے ARI کے اردو مضمون پر مبنی ہے۔ اصل مضمون کا مکمل متن بغیر تبدیلی کے محفوظ رکھا گیا ہے، جبکہ خلاصہ اور اہم نکات عام قارئین کے لیے آسان اور سادہ زبان میں تیار کیے گئے ہیں۔
زندگی میں جتنی جلدی تمباکونوشی ترک کی جائے، صحت کو اتنا ہی زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔بہرحال، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر آپ نے ابھی تک یہ عادت نہیں چھوڑی تو اب بہت دیر ہو چکی ہے ۔خوش آئند بات یہ ہے کہ کسی بھی عمر میں تمباکونوشی چھوڑنے کا صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔اس کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ایسےافراد جو ساری زندگی یا بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرتے رہے ہوں، وہ بھی تمباکونوشی ترک کرنے کے بعد اپنی صحت میں نمایاں بہتری محسوس کر سکتے ہیں۔
تمباکونوشی ترک کرنا صرف تمباکونوشوں کے لیے ہی نہیں بل کہ اہل خاندان ، ساتھی کارکنوں، دوستوں اور دیگر لوگوں کو بھی سیکنڈ ہینڈ سموک (دوسروں کے سگریٹ کے دھوئیں) کے سنگین خطرات سے محفوظ رکھنے کا ایک ایک مؤثر ترین طریقہ ہے۔ مسئلہ ، مگر یہ ہے کہ تمباکونوشی ترک کرنا آسان نہیں ہے، یہ ایک مشکل عمل ہے۔
تمباکونوش عام طور پر سمجھتے ہیں کہ تمباکونوشی انہیں پرسکون رہنے میں مدددیتی ہے ۔ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کیوں کہ ایک سگریٹ وقتی طور پر سکون کا احساس دلا تا ہےلیکن یہ حقیقت میں سکون نہیں ہوتا۔ سگریٹ جسم کو پرسکون رہنے کے احساس کا ایک دھوکہ دیتا ہے۔ تناؤ سے نجات کا یہ احساس دراصل نکوٹین کا پیدا کردہ ایک فریب ہے۔
جب آپ سگریٹ پیتے ہیں تو نکوٹین تیزی سے آپ کےدماغ تک پہنچتی ہےجس سے کچھ دیر کے لیے خوشی اور سکون کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ یہ احساس، مگر جلد ختم ہو جاتا ہے اور جب جسم میں نکوٹین کا اثر کم ہونے لگتا ہے تو پھرنکوٹین کی کمی کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ ان علامات میں چڑچڑاپن، بے چینی اور دوبارہ سگریٹ پینے کی شدید طلب شامل ہیں۔
ہر سگریٹ وقتی طور پر راحت کا احساس دلاتاہےلیکن دراصل یہ اس چکر کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ بہت سے تمباکونوش نکوٹین کی کمی سے پیدا ہونے والی بے چینی کو روزمرہ کے تناؤ سے جوڑ دیتے ہیں ،اس لیے وہ یہ سمجھ کرایک اور سگریٹ پینے لگتے ہیں کہ اس سے تناؤ کم ہوتا ہے۔ حقیقت مگر یہ ہے کہ تمباکونوشی جسمانی صحت کو زیادہ متاثر اور ذہنی تناؤ کو مزید بڑھاتی جاتی ہے۔ یہ انسان کو ایک ایسے چکر میں جکڑ دیتی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس بڑھتے تناؤ پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔
تمباکونوشی ترک کرنے سے جسم اور ذہن دونوں کو صحت یاب ہونے کا موقع ملتا ہے۔ صحت میں بہتری آتی ہے، مزاج بہتر ہوتا ہے اور بہت سے لوگ اپنے اندر خود پر قابو پانے اور مثبت سوچ کا ایک نیا احساس پاتے ہیں۔ ابتدائی چند دن مشکل ہوتے ہیں لیکن جب سگریٹ پینے کی خواہش کم ہونے لگتی ہے تو سکون ملنے لگتا ہے اور ذہنی استحکام واپس آنا شروع ہو جاتا ہے۔ فرق واقعی محسوس ہوتا ہے۔آپ تمباکونوشی ترک کرنے کے بعد خود اس تبدیلی کو محسوس کرسکیں گے۔
یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ تمباکونوشی ترک کرنا آسان نہیں ہے ۔ بہت سے لوگ اس لیے یہ کوشش کرنے سے باز رہتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے سے ان کا ذہنی تناؤ بڑھ جائے گا۔ آپ کو بھی یہ بات پریشان کر سکتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ تمباکونوشی ترک کرنے سے آپ خود کو زیادہ پرسکون پائیں گے۔ آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ خود پرزیادہ قابو رکھتے ہیں ۔ یہ بات بھی واضح رہنی چاہیے کہ اگر آپ ذہنی تناؤ سے نمٹنے کے لیے سگریٹ پیتے ہیں تو اس سلسلے میں سگریٹ کوئی مددگار چیز نہیں ہے ۔ یہ صرف کچھ دیر کے لیے مسائل سے توجہ ہٹا دیتا ہے۔ آپ تمباکونوشی ترک کرنے کے بعد سگریٹ پر انحصار کیے بغیر بھی تناؤ سے نمٹنے کے صحت مند طریقوں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
جب آپ تمباکونوشی ترک کر لیتے ہیں تو اس کے بعد آپ کے دماغ میں موجودڈوپامین جیسے قدرتی کیمیائی مادےمتوازن ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اس سے مزاج میں بہتری آنے لگتی ہے۔ سگریٹ پینے کی خواہش کم ہونے کے ساتھ بے چینی بھی کم ہونے لگتی ہے اور تقریباً 28 دن کے اندر اندر نکوٹین کی کمی کی زیادہ تر علامات ختم ہو جاتی ہیں۔ آپ کو مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے پھرسگریٹ پر انحصار نہیں کرنا پڑتا اور سگریٹ نوشی کے مضر صحت اثرات کی فکر سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے۔ تمباکونوشی ترک کرنے سے لوگ خود کو زیادہ مضبوط پاتے ہیں اور اپنی زندگی پر زیادہ قابو محسوس کرتے ہیں۔
اگر آپ خود کو تمباکونوشی ترک کرنے سے قاصر سمجھتے ہیں تو ایک لمحے کے لیے رکیے اوراس سے اپنی صحت کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں سوچیں ۔تمباکونوشی کئی اقسام کے کینسر کے خطرے میں اضافہ کرتی ہے جن میں پھیپھڑوں، گلے، منہ، غذائی نالی، معدے، گردوں، مثانے اور بچہ دانی کا کینسر شامل ہیں۔
اگر آپ تمباکونوشی جاری رکھتے ہیں تو وقت گزرنے کے ساتھ یہ آپ کی صحت کے خطرات بڑھا دے گی۔ تمباکونوشی جار ی رکھنے سے وقت کے ساتھ سماعت سے محرومی، فالج، موتیا ، بینائی کمزور ہونے، سانس کے ساتھ سیٹی کی آواز آنے، سانس لینے میں دشواری یا سانس پھولنے، سینے میں درد یا جکڑن، بار بار کھانسی یا شدید نزلہ زکام جیسے مسائل کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تمباکونوشی ایمفی سیما اور دائمی برونکائٹس جیسی پھیپھڑوں کی بیماریوں کا بھی سبب بن سکتی ہے۔
اب یہ دیکھیں کہ تمباکونوشی ترک کرنےسے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ امریکہ کے سرجن جنرل کی 2020 کی رپورٹ کے مطابق تمباکونوشی
ترک کرنے کے فوائد میں صحت اور معیار زندگی میں بہتری، 12 اقسام کے کینسر، امراض قلب ، فالج اور پھیپھڑوں کی بیماری کے خطرات میں کمی شامل ہے۔ لہذا، تمباکونوشی ترک کرنے کا فیصلہ آپ کی اپنی صحت اور آپ کے خاندان دونوں کے لیے ایک بہتر انتخاب ہے۔
Choose one quick option below. The AI will explain this Urdu article using the saved summary, key points, and article information where available.
This feature helps readers understand ARI Urdu articles in simple language. AI-generated responses may be incomplete or limited. For original information, please use the saved article text or the external source link where available.
Pakistan Alliance for Nicotine and Tobacco Harm Reduction promotes innovative solutions for smoking cessation and harm reduction.
Explore ARI publications, reports, and explainers on tobacco control, public health, smoking cessation, and harm reduction.
Read research-based articles and analysis on safer nicotine, tobacco harm reduction, public health, and policy issues.
ARI provides research-based solutions in health, education, governance, culture, monitoring, evaluation, and outreach.