یہ مضمون آسان زبان میں بتاتا ہے کہ بالغ تمباکو نوش افراد کے لیے سگریٹ چھوڑنا بہتر انتخاب کیوں ہے۔ کچھ صحت کے فوائد چند گھنٹوں میں شروع ہو سکتے ہیں، جبکہ طویل مدت میں سنگین بیماریوں کے خطرات کم ہو سکتے ہیں۔
سگریٹ چھوڑنے سے گھر والے اور دوست بھی دوسروں کے سگریٹ کے دھوئیں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ سگریٹ، علاج، کام سے غیر حاضری اور دوسرے متعلقہ اخراجات بھی کم ہو سکتے ہیں۔
مضمون تسلیم کرتا ہے کہ عادت اور دوستوں کے دباؤ کی وجہ سے سگریٹ چھوڑنا آسان نہیں ہوتا، لیکن پہلا قدم اٹھانے سے صحت مند، بہتر اور زیادہ خوشحال زندگی کی طرف سفر شروع ہو سکتا ہے۔
This article explains in simple terms why quitting smoking is a better option for adult smokers. Some health improvements can begin within hours, while long-term benefits include lower risks of serious smoking-related diseases.
Quitting also protects family and friends from secondhand smoke and can reduce spending on cigarettes, medical care, missed work, and other smoking-related costs.
The article recognizes that quitting can be difficult, especially because of habit and social pressure, but it encourages smokers to take the first step toward a healthier and more comfortable life.
This article matters because many adult smokers want a healthier life but may find quitting difficult. Simple information about the benefits of quitting can help people make a clear and informed decision.
Smoking affects both smokers and people around them. More successful quitting can reduce secondhand smoke exposure and help lower smoking-related illness in families and communities.
For Pakistan, smoking cessation should be supported with clear public information, counselling, and practical services that help adult smokers who decide to quit.
This explainer is based on the supplied Urdu internal article. The complete Urdu article text is kept as provided in the document, while the summaries and key points are written in simple and natural language for readers in Pakistan.
اگر آپ ایک بالغ سگریٹ نوش ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی اس عادت کو ترک کر دیں۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے ،اچھا کام شروع کرنے میں کبھی دیر نہیں ہوتی۔ یہ آپ جب بھی شروع کریں، اس کا فائدہ ہی ہو تا ہے۔ تمباکو نوشی چھوڑنے کا فیصلہ ان بڑے اقدامات میں سے ایک ہے جو آپ اپنی صحت کے تحفظ، پیسے کی بچت اور اپنے پیاروں کو سیکنڈ ہینڈ سموک( دوسروں کے سگریٹ کے دھوئیں ) کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے اُٹھا سکتے ہیں۔ چاہے آپ کئی برس سے سگریٹ پیتے آئے ہوں، جس دن آپ اپنی اس عادت کو ترک کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، اسی دن سے آپ کے جسم کی بحالی کا عمل فوری طورپر شروع ہو جاتا ہےاور جان لیوا بیماریوں کے خطرات میں نمایاں کمی آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوجاتا ہے۔
آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ بات کہنی آسان ہے مگر اس پر عمل کرنا انتہائی مشکل ہے۔ صرف ایک سگریٹ نوش ہی جانتا ہے کہ اس عادت پر قابو پانا کتنا مشکل ہے۔ دوستوں کی صحبت اثرانداز ہوتی ہے اور بعض اوقات تو اس سے نمٹنا انتہائی مشکل لگنے لگتا ہے۔ بلاشبہ یہ چیلنجز حقیقی ہیں اور ان پر قابو پانا آسان نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ سگریٹ نوشی ترک کرنے کوشش ہی نہ کریں۔
ہمیں خصوصی طور پر ان بالغ سگریٹ نوشوں کے لیے تمباکونوشی ترک کرنے کے فوائد پر غور کرنے کی ضرورت ہے جو کئی بار کوشش کرنے کے باوجود بھی اپنی اس عادت سے جان چھڑانے میں ناکام ہیں۔ تمباکونوشی ترک کرنے فوائد بے شمار ہیں۔ کچھ فوائد فوری طور پر سامنے آتے ہیں جب کہ کچھ زیادہ عرصے میں حاصل ہوتے ہیں۔
اگر ہم تمباکونوشی چھوڑنے کے فوری بعد ملنے والے فوائد کی بات کریں تو وہ یہ ہیں کہ جب آپ اپنی اس عادت کو ترک کرتے ہیں تواس کے چند ہی گھنٹوں کے اندر آپ کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن معمول پر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کے مزید فوائد بھی برآمد ہوتے ہیں۔ سگریٹ نوشی ترک کر نے سے پھیپھڑوں کے کینسر، فالج، پھیپھڑوں اور دل کی بیماریوں سمیت آپ کی تولیدی صحت سے متعلق مسائل کے خطرات میں بھی کمی آجاتی ہے۔ اگر آپ عادی تمباکونوش ہیں تب بھی اسے چھوڑنے سے آپ کی متوقع عمر میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اس کا سب سے بڑا فائدہ زندگی کے معیار میں بہتری کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ آپ کی پھیپھڑوں کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے، سانس لینا آسان ہو جاتا ہے، جسم میں توانائی بڑھ جاتی ہے اور مدافعتی نظام انفیکشنز کے خلاف زیادہ مضبوط ہو جاتا ہے۔
جب آپ تمباکو نوشی ترک کرتے ہیں تو اس کا فائدہ صرف آپ کو نہیں ہوتا بلکہ آپ کے اس فیصلے سے آپ کے خاندان اور دوستوں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ وہ بھی آپ کی تمباکونوشی کے نقصانات سے بچ جاتے ہیں۔ ایسے بچے جن سیکنڈ ہینڈ سموک کا شکار ہوتے ہیں، انہیں سینے کے انفیکشن، کان کی بیماریوں اور دمے میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ حمل کے دوران تمباکو نوشی سےقبل از وقت پیدائش، کم وزن بچوں کی پیدائش اور شیر خوار بچوں کی اچانک موت جیسے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے۔ تمباکونوشی ترک کرنے سے آپ کا گھر، کپڑے اور گاڑی بھی دھوئیں کی بدبو سے پاک رہتے ہیں اور آپ ایک خوشگورا زندگی گزارنے لگتے ہیں۔
دنیا بھر میں سگریٹ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کی جائے لیکن اس کے باوجود بہت سے افراد سگریٹ خریدتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ تمباکو پر خرچ کرتے ہیں جس کے باعث خوراک، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات پر خرچ کرنے کی گنجائش کم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو نوشی کی وجہ سے طبی اخراجات، بیماری کے باعث کام سے غیر حاضری اور دھوئیں کی بدبو ختم کرنے جیسے اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔
تمباکو نوشی ترک کرنے سے آپ کی ظاہری شخصیت میں بھی نمایاں بہتری آتی ہے۔ آپ کی جلد زیادہ صحت مند و تازہ دکھائی دیتی ہے اور دانت بہتر حالت میں اور بدبو سے پاک رہتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے سے مسوڑھوں کی بیماری، دانتوں کے گرنے اور وقت سے پہلے چہرے پر جھریاں پڑنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
تمباکو نوشی ترک کرنے کا فیصلہ ہر تمباکونوش کرسکتا ہے، وہ یہ فیصلہ جب چاہے کر سکتا ہے ۔ اس کے لیے صرف پختہ ارادےاور پہلا قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گوکہ ابتدا میں یہ کام مشکل محسوس ہوتاہے لیکن اس کا نتیجہ صحت مند اور خوشحال زندگی کی صورت میں نکلتا ہے۔ یاد رکھیں کہ تمباکو نوشی چھوڑنا صرف بیماریوں سے بچنے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ طویل، صحت مند اور بھرپور زندگی گزارنے، اپنی محنت کی کمائی بچانے اور اپنے پیاروں کی حفاظت کرنے کا بہترین فیصلہ بھی ہے۔
Choose one quick option below. The AI will explain this Urdu article using the saved summary, key points, and article information where available.
This feature helps readers understand ARI Urdu articles in simple language. AI-generated responses may be incomplete or limited. For original information, please use the saved article text or the external source link where available.
Pakistan Alliance for Nicotine and Tobacco Harm Reduction promotes innovative solutions for smoking cessation and harm reduction.
Explore ARI publications, reports, and explainers on tobacco control, public health, smoking cessation, and harm reduction.
Read research-based articles and analysis on safer nicotine, tobacco harm reduction, public health, and policy issues.
ARI provides research-based solutions in health, education, governance, culture, monitoring, evaluation, and outreach.